ملتان میں شادی سے انکار پرخاتون نے اپنے محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

Unas 16:50:00
ملتان: مخدوم رشید کے علاقے میں شادی سے انکار پر خاتون نے اپنے محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک کر 
اسے زخمی کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید کے رہائشی صداقت کی 3 بچوں کی ماں مومل عرف شمیم سے دوستی تھی، گزشتہ رات رات دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تو صداقت نے مومل سے شادی سے بھی انکار کر دیا جس پر مومل نے بہانے سے صداقت کو اپنے گھر بلایا اور اس کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی گیا۔
صداقت کو شدید زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کا 50 فیصد سے زائد جسم جھلس چکا ہے۔ دوسری جانب پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمہ 
کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »

Comment here