مظفرگڑھ میں محبوبہ نے عاشق کوصندوق میں چھپا دیا، عاشق دم گھٹنے سے ہلاک
مظفر گڑھ: لنگرسرائے میں محبوبہ نے اپنے عاشق کو گھر
والوں سے چھپانے کے لئے صندوق میں چھپایا جس کے بعد عاشق دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملوک والا کا رہائشی مشتاق بلوچ اپنی کزن سے محبت کرتا تھا لیکن اس کی شادی کہیں اور ہوگئی، محبت کا پاگل پن مشتاق بلوچ کو وہاں تک کھینچ لایا، ہفتے کی رات مشتاق اپنی کزن رانی کے گھرپہنچا تو گھر والوں کو شک ہوگیا، لڑکی نے شبہ دورکرنے کیلئے
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں شادی سے انکار پرخاتون نے اپنے محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینکا
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں شادی سے انکار پرخاتون نے اپنے محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینکا
مشتاق کو صندوق میں بند کیا اورتالا لگادیا۔
ڈیڑھ گھنٹہ صندوق میں بند رہنے پرمشتاق کا دم گھٹنے لگا
تواس نے شورمچایا جس پر گھروالوں کو مشتاق کی موجودگی کا علم ہوا توانہوں نے صندوق پرایک اورتالا لگا دیا، مشتاق بلوچ صندوق کے اندرچلاتا رہا اورکچھ دیر بعد دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہارگیا۔
پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لیا اورپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ 6 افراد کے خلاف تھانہ صدرمظفر گڑھ میں مقدمہ درج کرانے کے بعد 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Comment here