امجد صابری نے ایک مرتبہ قومی ترانہ پڑھنے کیلئے پیسے لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان پاکستانی گلوکار علی آفتاب سعید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ 7 برس قبل نجی ٹی وی چینل جیو کیساتھ منسلق تھے اور تب قومی ترانے کو پاکستان کے نامور گلوکاروں سے نئے انداز سے گوانے کے پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں جب انہوں نے شہید امجد صابری سے رابطہ کیا تو انہوں نے فوری رضامندی ظاہر کر دی اور کافی خوشی کا بھی اظہار کیا۔
پھر جب مزید معاملات طے کرنے کیلئے میں نے ان سے معاوضے کا پوچھا تو وہ کافی غصے میں آ گئے۔ غصے میں آ کر وہ کہنے لگے کہ "ابے اپنے ملک کا قومی ترانہ گانے کے پیسے لوں؟ تم جس کو مرضی بیچو، میں نہیں لوں گا پیسے"۔ علی آفتاب سعید بتاتے ہیں کہ اس واقعے کے بعد ان کی نظر میں امجد صابری کی قدر اور عزت اور بھی بڑھ گئی تھی۔
Comment here