یو فون نے 28 جون سے سپر کارڈ پر دی گئی سوشل میڈیا پیک کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا

یو فون نے 28 جون سے سپر کارڈ پر دی گئی سوشل میڈیا پیک کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اس ضمن میں صارفین کو بجھوائے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ 28 جون سے سپر کارڈ پر فیس بک, ٹویٹر, وٹس آپ اور لائن وغیرہ کے لئے دی گئے 1000 ایم بی دستیاب نہیں ہونگے تاہم باقی تمام سروسز جاری رہیں گی.
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ترین موبائل کمپنی یوفون نے سُپر کارڈ پر فراہم کردہ سوشل میڈیا پیکج کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

صارفین کو بھیجے گئے پیغام کے مطابق یوفون اب اپنے سپر کارڈ پر مزید سوشل میڈیا پیکج فراہم نہیں کرے گا، یہ پیکج مخصوص مدت کیلئے فراہم کئیے گئے تھے، اور اب انکی مدت ختم کی جارہی ہے۔ 28 جون کے بعد صرف سوشل میڈیا پیکج ہی واپس لیا جائے گا، جبکہ دیگر مفت سروسز اُسی طرح جاری رہیں گی وفون کے ترجمان عامر پاشا نے اُردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یو فون اپنے صارفین کیلئے متعدد اوقات میں منفرد اور معیاری سروسز فراہم کرتی رہی ہے، اور سپر کارڈز کے ذریعے بھی صارفین کو بہترین سروسز فراہم کی گئی ہیں، اور ہمیں اُمید ہے کہ ہم مستقبل میں بھی اپنے معیار کو برقرار رکھیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ سپر کارڈ پر مخصوص وقت کیلئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ اور لائن کی سروسز پر اضافی ڈیٹا فراہم کیا جاتا تھا، جو 28 جون تک محدود ہوگا،، اسکے بعد صارفین اپنی مرضی کا ڈیٹا پیکج حاصل کرکےانہیں استعمال کر سکیں گے۔
یوفون کے صارفین نے کمپنی کے اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، صارفین میں سے کچھ کا خیال ہے کہ کمپنی کا یہ فیصلہ دُرست نہیں، جبکہ زیادہ تر افراد کی رائے ہے کہ اس فیصلے سے دیگر صارفین جو ڈیٹا پیکج استعمال کر رہے ہیں کو بہتر اور معیاری انٹرنیٹ سروسز فراہم ہوں گے

Comments

Popular posts from this blog