لاہور گرین ٹاﺅن کے علاقہ میں گلی میں کھیلتے ہوئے دو کمسن بچوں میں لڑائی ہو گئی جس پر مشتعل ہوکر 10 سالہ بچے نے 11 سالہ دوست کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ہے جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرین ٹاﺅن کے علاقہ باگڑیاں میں 10 سالہ چاند اپنے دوست 11 سالہ فیضان کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ ان کی اس دوران کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل ہوکر چاند اپنے گھر گیا اور پستول لا کر اس نے فیضان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرین کی جانب سے تاحال کارروائی کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی جبکہ چاند کے لواحقین گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے۔
Uncategories
گرین ٹاﺅن گلی میں کھیلتے لڑائی‘ 10 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے 11 سال کے دوست کو زخمی کردیا
Next
« Prev Post
« Prev Post
Previous
Next Post »
Next Post »
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Comment here