ایک اور پاکستانی کهلاڑی کا نام میچ فکسنگ میں آ گیا

Unas 14:37:00

میچ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہ کرنے پر ہانگ کانگ کے پاکستانی نژاد کرکٹر عرفان احمد سے تحقیقات جاری ہیں۔

آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونیوالے ہانگ کانگ کے آل راؤنڈ عرفان احمد کو چند سال قبل پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر نسیم گلزار نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی ۔

تاہم عرفان نے اس پیشکش کے بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا۔

آئی سی سی قوانین کی خلاف وزری پر عرفان پر دو سے پانچ سال پابندی لگائے جانے کا امکان ہے ۔

رپورٹ کے مطابق نسیم گلزار اس میچ فکسنگ نیٹ ورک کا بھی حصہ ہیں جس کے تحت سابق کیوی بیٹسمین لو ونسنٹ مبینہ طور پر فکسنگ میں ملوث رہے۔

احمد نے اس سلسلے میں ہانگ کانگ کے ایک وکیل کیون ایگن کی خدمات حاصل کرلی ہیں جن کے مطابق معاملہ اتنا سنجیدہ نوعیت کا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احمد پر رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے اور وہ خود فکسنگ میں ملوث نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جس کھلاڑی نے عرفان کو فکسنگ کی پیشکش کی وہ ان کا بہت احترام کرتے تھے اس لیے آئی سی سی رپورٹ کرنے سے قاصر رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے آئی سی سی سے رابطے میں ہیں اور جلد وہاں سے جواب موصول ہوجائے گا جس کے بعد چند ہفتوں میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »

Comment here