وہ لڑکی جس کے جسم پر سورج کی شعاعیں پڑتے ہی جلد ’پگھلنا‘ شروع ہوجاتی ہے

Unas 18:42:00

سورج زمین پر پائی جانے والی تمام مخلوقات کو زندگی کی حرارت بخشتا ہے لیکن 23 سالہ امریکی لڑکی اینڈریا مونرائے کے لئے یہی سورج موت کا دوسرا نام ہے کیونکہ اس کے جسم پر دھوپ پڑتے ہی جلد پگھلنے لگتی ہے۔ اینڈریا بچپن سے ہی جلدی بیماری ایکسو ڈرما پگمنٹوسم (XP) کی شکار ہے۔ جب وہ دو سال کی تھی تو اس کی جلد پر چھائیاں نمودار ہونا شروع ہوئیں اور جلد ہی اس کے جسم کا ہر حصہ گہرے رنگ کی چھائیوں سے بھر چکا تھا۔ اینڈریا کی جلد اس قدر حساس ہے کہ ذرا سی دھوپ پڑنے پر بھی اس میں کینسر پیدا ہوجاتا تھا اور جلد پھٹنے لگتی ہے۔ اس کی جلد سے کینسر زدہ خلیوں کو ہٹانے کے لئے اب تک 25 دفعہ آپریشن کیا جاچکا ہے۔

زندگی مکمل طور پر تاریکی میں گزرتی ہے اور اگر کبھی وہ گھر سے باہر جاتی بھی ہے تو رات کے وقت، تاکہ اس کی جلد سورج کی روشنی سے مکمل طور پر محفوظ رہے۔ سان ڈیاگو شہر میں بسنے والی اس لڑکی کا کہنا ہے کہ اس جلد ی بیماری کی وجہ سے وہ کبھی سکول نہیں جاسکی اور اس کی والدہ نے گھر پر ہی اسے پڑھنا لکھنا سکھایا۔ اسے سارا دن موٹے پردوں سے ڈھکے تاریک کمرے میں گزارنا پڑتا ہے جبکہ زندگی کی تمام سرگرمیاں رات تک ہی محدود ہیں۔ اینڈریا باہر نہیں جاسکتی، اس کے دوست بھی نہیں ہیں، لہٰذا وہ زیادہ تر وقت کتابیں پڑھنے اور پینٹنگ کرنے میں گزارتی ہے۔ اینڈیا کہتی ہیں کہ ان کی بیماری بہت تکلیف دہ ہے لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ لوگوں کو رویہ ہے جو ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ کوئی انہیں جیسا بھی سمجھے لیکن وہ کوئی گلا شکوہ نہیں کرتیں اور قدرت نے انہیں جیسا بنایا ہے وہ اس پر خوش ہیں۔ دردناک بیماری کا انتہائی بہادری سے مقابلہ کرنے والی اس لڑکی کا کہنا ہے ”زندگی مشکل ضرور ہے لیکن ہم اسے مثبت بنانے کے لئے ہمیشہ کچھ نہ کچھ کرسکتے ہیں۔“

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »

Comment here