سردیاں سکڑکررہ گئیں ، 15جنوری کے بعد گرمی شروع ہونے کا امکان

Unas 18:46:00

محکمہ موسمیات نے خبردار کیاہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سردیاں سکڑ کررہ گئی ہیں اور اب مزید سردی سے بچنے کی تیاریوں کی بجائے گرمیوں کا انتظام کریں کیونکہ 15جنوری کے بعد موسم میں حدت آناشروع ہوجائے گی ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی میٹ محمد حنیف نے بتایاکہ 2015ءتاریخ کے گرم ترین سالوں میں سے ایک رہا، پہلے کی نسبت سردیاں اس مرتبہ بہت کم رہیں اور اوسطاً پہلے کی نسبت سردی توقعات سے بہت کم رہی اور نہ ہی ابھی اس حدتک دھند آئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی مزید لہر کا کوئی امکان نہیں تاہم 11جنوری کے بعد سے ملک میں بارشیں متوقع ہیں ۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »

Comment here